Actions

Difference between revisions of "تخليق"

From IQBAL

(Created page with " جہان تازہ کي افکار تازہ سے ہے نمود کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہيں جہاں پيدا خودي ميں ڈوبنے والوں کے عز...")
(No difference)

Revision as of 19:53, 24 May 2018

جہان تازہ کي افکار تازہ سے ہے نمود کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہيں جہاں پيدا

خودي ميں ڈوبنے والوں کے عزم و ہمت نے اس آبجو سے کيے بحر بے کراں پيدا

وہي زمانے کي گردش پہ غالب آتا ہے جو ہر نفس سے کرے عمر جاوداں پيدا

خودي کي موت سے مشرق کي سر زمينوں ميں ہوا نہ کوئي خدائي کا رازداں پيدا

ہوائے دشت سے بوئے رفاقت آتي ہے عجب نہيں ہے کہ ہوں ميرے ہم عناں پيدا