Khushal Khan Ki Wasiyat
From IQBAL
خوشحال خاں کی وصیت
قبائل ہوں ملت کی وحدت میں گم کہ ہو نام افغانیوں کا بلند
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
مغل سے کسی طرح کمتر نہیں قہستاں کا یہ بچہء ارجمند
کہوں تجھ سے اے ہم نشیں دل کی بات وہ مدفن ہے خوشحال خاں کو پسند
اڑا کر نہ لائے جہاں باد کوہ مغل شہسواروں کی گرد سمند!