Actions

گریہ وزاری کا مثبت پہلو

From IQBAL

گریہ و زاری کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے زندگی کی بنیاد مضبوط اور مستحکم ہوتی ہے۔ روح کی آلودگی اور داخلی بے قرار ی ختم ہونے سے قلب کو ایک گونہ طمانیت اور استحکام نصیب ہوتا ہے اور انسان ایک نئے ولولے اور عزم کے ساتھ زمانے کی سختیوں سے نبرد آزماہونے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ نفسیات دان بھی یہ کہتے ہیں کہ رونے سے انسان کا تزکیۂ نفس (Katharsis)ہو جاتا ہے۔ اقبال نے اسے ایک مصرعے میں پیش کیا ہے: موجِ دودِ آہ سے روشن ہے آئینہ مرا