Actions

نظموں کا سیاسی، تاریخی اور تہذیبی پس منظر

From IQBAL

علامّہ اقبال نے زیر مطالعہ طویل نظمیں ۱۹۱۲ء سے ۱۹۳۶ء تک کے عرصے میں مختلف اوقات میں لکھیں۔بقول مولوی عبدالحق ،یہ نظمیں ’’ظاہری اور معنوی دونوں حیثیتوں سے ان کی شاعری کے بہترین نمونے ہیں۔ ان میں اقبال کی شاعری کی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔‘‘ نظموں کی بہتر تفہیم اور مطالعے کے لیے سب سے پہلے یہ معلوم کرنا مناسب ہو گا کہ ان کا پس منظر کیا ہے اور یہ نظمیں لکھتے ہوئے شاعر کی نظر کن حالات و عوامل اور اثرات پر تھی۔ اس سلسلے میں ہمیں عالم اسلام کی مختصر تاریخ خصوصاً بیسویں صدی کے پہلے دو تین عشروں کے سیاسی ، تاریخی اور تہذیبی پس منظر پر ایک نگاہ ڈالنی ہوگی۔ اس پس منظر کا مطالعہ تین دائروں میں کیا جا سکتا ہے: ۱۔ دنیاے اسلام خصوصاً سلطنت عثمانیہ ، مشرقِ وسطیٰ ، ایران اور ہندستان کی سیاسی صورتِ حال۔ ۲۔ وہ تہذیبی و ثقافتی رجحانات ، اثرات اور عوامل جو مسلم دنیا کی سیاست پر بھر پور طریقے سے اثرانداز ہوئے۔ ۳۔ صہیونی تاریخ اور یہودی اثرات کا مختصر تذکرہ جس نے مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے ذریعے مسلم مفاد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔