Actions

Difference between revisions of "قلندر کی پہچان"

From IQBAL

(Created page with " کہتا ہے زمانے سے يہ درويش جواں مرد جاتا ہے جدھر بندۂ حق، تو بھی ادھر جا ہنگامے ہيں ميرے تری طاقت...")
(No difference)

Revision as of 16:12, 24 May 2018

کہتا ہے زمانے سے يہ درويش جواں مرد جاتا ہے جدھر بندۂ حق، تو بھی ادھر جا

ہنگامے ہيں ميرے تری طاقت سے زيادہ بچتا ہوا بنگاہ قلندر سے گزر جا

ميں کشتی و ملاح کا محتاج نہ ہوں گا چڑھتا ہوا دريا ہے اگر تو تو اتر جا

توڑا نہيں جادو مری تکبير نے تيرا؟ ہے تجھ ميں مکر جانے کی جرات تو مکر جا

مہر و مہ و انجم کا محاسب ہے قلندر ايام کا مرکب نہيں، راکب ہے قلندر