Actions

فکری جائزہ"

From IQBAL

نظم (یا مرثیے) کااصل موضوع والدہ ماجدہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار ہے ۔ اس اظہا ر کے دو پہلو ہیں: ۱۔ فلسفۂ حیات و ممات اور جبر و قدر ۲۔ والدہ سے وابستہ یادیں اور ان کی وفات کا ردّ ِ عمل پہلے موضوع کا تعلق فکر سے ہے اور دوسرے کا جذبات و احساسات سے۔ پروفیسر سید وقار عظیم کے خیال میں اردو میں اقبال کی شائد یہ واحد نظم ہے جس میں وہ پڑ ھنے والے کو فکر اور جذبہ دونوں کے دام میں اسیر نظر آتے ہیں‘‘۔ ( اقبال: شاعر و فلسفی، ص ۳۲۲)