Actions

فنی تجزیہ"

From IQBAL

Revision as of 18:32, 9 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> ’’جوابِ شکوہ‘‘ مسدس ترکیب بند کی ہیئت میں ۳۶ بندوں پر مشتمل ہے۔ یہ بحرِ رمل مثمن مخبو...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

’’جوابِ شکوہ‘‘ مسدس ترکیب بند کی ہیئت میں ۳۶ بندوں پر مشتمل ہے۔ یہ بحرِ رمل مثمن مخبون مقطوع میں ہے۔ بحر کے ارکان یہ ہیں:فَاعِلَاْتُنْ فَعِلَاْتُنْ فَعِلَاتُنْ فِعْلُن اس نظم کے فنی پہلو کی توصیف میں بھارت کے معروف نقاد ڈاکٹر عبدالمغنی لکھتے ہیں: ’’شاعری کی زبان و بیان کا استعمال اس ملی نظم میں اس شان سے ہواہے جس کا اظہار کسی بھی انسانی موضوع کی فنی نقش گری میں ہو سکتا ہے۔ ’ جوابِ شکوہ‘ ایک بڑی کامیاب ، حسین ، پر اثر اور اہم شاعرانہ تخلیق ہے ، جس کے ارتعاشات ’خضرراہ‘ اور ’طلوعِ اسلام‘سے آگے بڑ ھ کر ’ ساقی نامہ‘ ،’ذوق و شوق‘ اور ’ مسجد قرطبہ‘ کے مصرعوں اور شعروں میں محسوس کیے جائیں گے‘‘۔