Actions

فنی تجزیہ"

From IQBAL

’’جوابِ شکوہ‘‘ مسدس ترکیب بند کی ہیئت میں ۳۶ بندوں پر مشتمل ہے۔ یہ بحرِ رمل مثمن مخبون مقطوع میں ہے۔ بحر کے ارکان یہ ہیں:فَاعِلَاْتُنْ فَعِلَاْتُنْ فَعِلَاتُنْ فِعْلُن اس نظم کے فنی پہلو کی توصیف میں بھارت کے معروف نقاد ڈاکٹر عبدالمغنی لکھتے ہیں: ’’شاعری کی زبان و بیان کا استعمال اس ملی نظم میں اس شان سے ہواہے جس کا اظہار کسی بھی انسانی موضوع کی فنی نقش گری میں ہو سکتا ہے۔ ’ جوابِ شکوہ‘ ایک بڑی کامیاب ، حسین ، پر اثر اور اہم شاعرانہ تخلیق ہے ، جس کے ارتعاشات ’خضرراہ‘ اور ’طلوعِ اسلام‘سے آگے بڑ ھ کر ’ ساقی نامہ‘ ،’ذوق و شوق‘ اور ’ مسجد قرطبہ‘ کے مصرعوں اور شعروں میں محسوس کیے جائیں گے‘‘۔