Actions

فارسیّت

From IQBAL

یہ مرثیہ بھی اقبال کی ان نظموں میں سے ہے جن پر فارسی کا غالب اثر ہے۔ بحیثیت ِ مجموعی پوری نظم پر ایک نظر دوڑانے سے یہی احساس ہوتا ہے۔ مصرعوں کی تراش اور تراکیب کی بناوٹ بھی اسی پر شاہد ہے۔ بعض مصرعے ایک آدھ حرف یا لفظوں کے سوا فارسی میں ہیں: پردۂ مجبوری و بیچارگی تدبیر ہے ______ علم و حکمت رہزنِ سامانِ اشک و آہ ہے ______ خفتگانِ لالہ زار و کوہسار و رود بار ______ مثلِ ایوانِ سحر مرقد فروزاں ہو ترا