Actions

Difference between revisions of "سلطانی"

From IQBAL

(Created page with " کسے خبر کہ ہزاروں مقام رکھتا ہے وہ فقر جس ميں ہے بے پردہ روح قرآنی خودی کو جب نظر آتی ہے قاہری اپن...")
(No difference)

Revision as of 15:19, 24 May 2018


کسے خبر کہ ہزاروں مقام رکھتا ہے وہ فقر جس ميں ہے بے پردہ روح قرآنی خودی کو جب نظر آتی ہے قاہری اپنی يہی مقام ہے کہتے ہيں جس کو سلطانی يہی مقام ہے مومن کی قوتوں کا عيار اسی مقام سے آدم ہے ظل سبحانی يہ جبر و قہر نہيں ہے ، يہ عشق و مستی ہے کہ جبر و قہر سے ممکن نہيں جہاں بانی کيا گيا ہے غلامی ميں مبتلا تجھ کو کہ تجھ سے ہو نہ سکی فقر کی نگہبانی مثال ماہ چمکتا تھا جس کا داغ سجود خريد لی ہے فرنگی نے وہ مسلمانی ہوا حريف مہ و آفتاب تو جس سے رہی نہ تيرے ستاروں ميں وہ درخشانی