Actions

Difference between revisions of "دو ستارے"

From IQBAL

(Created page with "<center> ==دو ستارے== آئے جو قراں میں دو ستارے <br> کہنے لگا ایک، دوسرے سے<br> یہ وصل مدام ہو تو کیا خوب <br>...")
 
(No difference)

Latest revision as of 15:16, 26 May 2018

دو ستارے

آئے جو قراں میں دو ستارے
کہنے لگا ایک، دوسرے سے

یہ وصل مدام ہو تو کیا خوب
انجام خرام ہو تو کیا خوب

تھوڑا سا جو مہرباں فلک ہو
ہم دونوں کی ایک ہی چمک ہو

لیکن یہ وصال کی تمنا
پیغام فراق تھی سراپا

گردش تاروں کا ہے مقدر
ہر ایک کی راہ ہے مقرر

ہے خواب ثبات آشنائی
آئین جہاں کا ہے جدائی