Actions

حواشی

From IQBAL

سلجوقی ، ترکمانوں کے ایک سربرآوردہ قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ سلجوقیوں نے اسلام قبول کر لیا تو انھیں بہت عروج حاصل ہوا ۔ عباسیوں کے زوال کے بعد سلجوقیوں نے ممالکِ اسلامیہ کے بیشتر حصے کو ایک مرکز پر جمع کیا۔ ان کا دورِحکومت گیارھویں سے تیرھویں صدی عیسوی تک پھیلا ہوا ہے۔ طغرل، الپ ارسلان ، ملک شاہ ، محمد اور سنجر نامور حکمران گزرے ہیںجو سلاجقۂ عظام کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کی حکومت دریاے سیحون سے دریاے فرات تک پھیلی ہوئی تھی۔ اس علاقے میں سلجوقیوں کے عہد میں کامل امن و امان رہا۔ اسلامی دنیا نے علمی اعتبارسے اس عہد میں بہت ترقی کی۔ اس زمانے کے اکابر علم و ادب میں غزالی، رومی ، عمر خیام ، عبدالقادر جیلانی ، انوری، نظامی ، خاقانی ، زمخشری اور جریری شامل ہیں۔ 

۲۔ ساسانی خاندان نے ۲۲۶ء سے ۶۵۱ء تک ایران پر حکومت کی۔ نوشیرواں عادل، خسرو پرویز اور بہرام گور اسی خاندان کے بادشاہ تھے۔ آخری فرماں روا یزدجر سوم کے عہد میں مسلمانوں نے ایران فتح کرکے ساسانیوں کی حکومت کا خاتمہ کر دیا۔