Actions

تہذیب کے مریض کو گولی سے فائدہ

From IQBAL

تہذیب کے مریض کو گولی سے فائدہ!

تہذیب کے مریض کو گولی سے فائدہ!
دفع مرض کے واسطے پل پیش کیجیے

تھے وہ بھی دن کہ خدمت استاد کے عوض
دل چاہتا تھا ہدیہء دل پیش کیجیے

بدلا زمانہ ایسا کہ لڑکا پس از سبق
!"کہتا ہے ماسٹر سے کہ "بل پیش کیجیے