Actions

Difference between revisions of "تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز"

From IQBAL

(Created page with "<center> ==تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز== تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز <br> دونوں یہ کہہ رہے...")
 
(No difference)

Latest revision as of 05:29, 26 May 2018

تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز

تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز
دونوں یہ کہہ رہے تھے، مرا مال ہے زمیں

کہتا تھا وہ، کرے جو زراعت اسی کا کھیت
کہتا تھا یہ کہ عقل ٹھکانے تری نہیں

پوچھا زمیں سے میں نے کہ ہے کس کا مال تو
بولی مجھے تو ہے فقط اس بات کا یقیں

مالک ہے یا مزارع شوریدہ حال ہے
جو زیر آسماں ہے، وہ دھرتی کا مال ہے