Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/www/iqbal.wiki/includes/json/FormatJson.php on line 297

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/www/iqbal.wiki/languages/LanguageConverter.php on line 773
تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز - IQBAL
 Actions

تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز

From IQBAL

تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز

تکرار تھی مزارع و مالک میں ایک روز
دونوں یہ کہہ رہے تھے، مرا مال ہے زمیں

کہتا تھا وہ، کرے جو زراعت اسی کا کھیت
کہتا تھا یہ کہ عقل ٹھکانے تری نہیں

پوچھا زمیں سے میں نے کہ ہے کس کا مال تو
بولی مجھے تو ہے فقط اس بات کا یقیں

مالک ہے یا مزارع شوریدہ حال ہے
جو زیر آسماں ہے، وہ دھرتی کا مال ہے