Actions

Difference between revisions of "بلشويک روس"

From IQBAL

(Created page with " روش قضائے الہي کي ہے عجيب و غريب خبر نہيں کہ ضمير جہاں ميں ہے کيا بات ہوئے ہيں کسر چليپا کے واسط...")
(No difference)

Revision as of 10:14, 25 May 2018


روش قضائے الہي کي ہے عجيب و غريب

خبر نہيں کہ ضمير جہاں ميں ہے کيا بات

ہوئے ہيں کسر چليپا کے واسطے مامور

وہي کہ حفظ چليپا کو جانتے تھے نجات

يہ وحي دہريت روس پر ہوئي نازل

کہ توڑ ڈال کليسائيوں کے لات و منات