Actions

بلشويک روس

From IQBAL

"

بلشويک روس

روش قضائے الہي کي ہے عجيب و غريب

خبر نہيں کہ ضمير جہاں ميں ہے کيا بات

ہوئے ہيں کسر چليپا کے واسطے مامور

وہي کہ حفظ چليپا کو جانتے تھے نجات

يہ وحي دہريت روس پر ہوئي نازل

کہ توڑ ڈال کليسائيوں کے لات و منات