Actions

Difference between revisions of "ایک خط کے جواب میں"

From IQBAL

(Created page with "<center> == ایک خط کے جواب میں == ہوس بھی ہو تو نہیں مجھ میں ہمت تگ و تاز <br> حصول جاہ ہے وابستہ مذاق تلاش<...")
 
(No difference)

Latest revision as of 21:19, 26 May 2018

ایک خط کے جواب میں

ہوس بھی ہو تو نہیں مجھ میں ہمت تگ و تاز
حصول جاہ ہے وابستہ مذاق تلاش

ہزار شکر، طبیعت ہے ریزہ کار مری
ہزار شکر، نہیں ہے دماغ فتنہ تراش

مرے سخن سے دلوں کی ہیں کھیتیاں سرسبز
جہاں میں ہوں میں مثال سحاب دریا پاش

یہ عقدہ ہائے سیاست تجھے مبارک ہوں
کہ فیض عشق سے ناخن مرا ہے سینہ خراش

ہوائے بزم سلاطیں دلیل مردہ دلی
کیا ہے حافظ رنگیں نوا نے راز یہ فاش

گرت ہوا ست کہ با خضر ہم نشیں باشی
نہاں ز چشم سکندر چو آب حیواں باش