نفسیات حاکمی
From IQBAL
Revision as of 13:55, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk) (Created page with "نفسیات حاکمی یہ مہر ہے بے مہری صیاد کا پردہ آئی نہ مرے کام مری تازہ صفیری رکھنے لگا مرجھائے ہوئ...")
نفسیات حاکمی
یہ مہر ہے بے مہری صیاد کا پردہ
آئی نہ مرے کام مری تازہ صفیری
رکھنے لگا مرجھائے ہوئے پھول قفس میں
شاید کہ اسیروں کو گوارا ہو اسیری