معراج
From IQBAL
Revision as of 13:15, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with "دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج مشکل نہيں ياران چمن ! معرکہ باز پر س...")
دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز
کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج
مشکل نہيں ياران چمن ! معرکہ باز پر سوز اگر ہو نفس سينہ دراج
ناوک ہے مسلماں ، ہدف اس کا ہے ثريا ہے سر سرا پردہ جاں نکتہ معراج
تو معنی و النجم ، نہ سمجھا تو عجب کيا ہے تيرا مد و جزر ابھی چاند کا محتاج