Actions

دلیل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کیا ہو گی

From IQBAL

Revision as of 22:06, 25 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==دلیل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کیا ہوگی== دلیل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کیا ہوگی <br> نہ ہو حضور سے ال...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

دلیل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کیا ہوگی

دلیل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کیا ہوگی
نہ ہو حضور سے الفت تو یہ ستم نہ سہیں

مصر ہے حلقہ،کمیٹی میں کچھ کہیں ہم بھی
مگر رضائے کلکٹر کو بھانپ لیں تو کہیں

سند تو لیجیے، لڑکوں کے کام آئے گی
وہ مہربان ہیں اب، پھر رہیں، رہیں نہ رہیں

زمین پر تو نہیں ہندیوں کو جا ملتی
مگر جہاں میں ہیں خالی سمندروں کی تہیں

مثال کشتی بے حس مطیع فرماں ہیں
کہو تو بستہ ساحل رہیں، کہو تو بہیں