Actions

Difference between revisions of "Zameer E Lala Mai'ay La'al se Huwa Labraiz"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> === ضمیر لالہ مے لعل سے ہوا لبری=== ضمیر لالہ مے لعل سے ہوا لبریز اشارہ پاتے ہی صوفی نے تو...")
(No difference)

Revision as of 18:10, 25 May 2018

ضمیر لالہ مے لعل سے ہوا لبری

ضمیر لالہ مے لعل سے ہوا لبریز اشارہ پاتے ہی صوفی نے توڑ دی پرہیز بچھائی ہے جو کہیں عشق نے بساط اپنی کیا ہے اس نے فقیروں کو وارث پرویز پرانے ہیں یہ ستارے، فلک بھی فرسودہ جہاں وہ چاہیے مجھ کو کہ ہو ابھی نوخیز کسے خبر ہے کہ ہنگامہ نشور ہے کیا تری نگاہ کی گردش ہے میری رستاخیز نہ چھین لذت آہ سحر گہی مجھ سے نہ کر نگہ سے تغافل کو التفات آمیز دل غمیں کے موافق نہیں ہے موسم گل صدائے مرغ چمن ہے بہت نشاط انگیز حدیث بے خبراں ہے، تو با زمانہ بساز زمانہ با تو نسازد، تو با زمانہ ستیز