Actions

Difference between revisions of "Tu Abhi Reh Guzar Mein Hai,Qaid E Maqam se Guzar"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''تو ابھی رہ گزر میں ہے، قید مقام سے گزر''' تو ابھی رہ گزر میں ہے، قید مقام سے گزر مصر و حجاز س...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

تو ابھی رہ گزر میں ہے، قید مقام سے گزر

تو ابھی رہ گزر میں ہے، قید مقام سے گزر مصر و حجاز سے گزر، پارس و شام سے گزر

جس کا عمل ہے بے غرض، اس کی جزا کچھ اور ہے حور و خیام سے گزر، بادہ و جام سے گزر

گرچہ ہے دلکشا بہت حسن فرنگ کی بہار طائرک بلند بال، دانہ و دام سے گزر

کوہ شگاف تیری ضرب، تجھ سے کشاد شرق و غرب تیغ ہلال کی طرح عیش نیام سے گزر

تیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سرور ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزر