Actions

Difference between revisions of "Tamam arif-o-aami khudi se begana"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> == تمام عارف و عامی خودی سے بیگانہ == تمام عارف و عامی خودی سے بیگانہ کوئی بتائے یہ مسجد ہ...")
(No difference)

Revision as of 21:19, 25 May 2018

تمام عارف و عامی خودی سے بیگانہ

تمام عارف و عامی خودی سے بیگانہ

کوئی بتائے یہ مسجد ہے یا کہ میخانہ

یہ راز ہم سے چھُپایا ہے میر واعظ نے

کہ خود حرم ہے چراغِ حرم کا پروانہ

طلسمِ بے خَبری، کافری و دِیں داری

حدیثِ شیخ و برہِمن فُسون و افسانہ

نصیبِ خطّہ ہو یا رب وہ بندۀ درویش

کہ جس کے فقر میں انداز ہوں کلیمانہ

چھُپے رہیں گے زمانے کی آنکھ سے کب تک

گُہر ہیں آبِ وُلر کے تمام یک دانہ