Actions

Sir akbar haidary sadar-e-azam haiderabad dakan ke naam

From IQBAL

Revision as of 09:17, 26 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (سر اکبر حیدری، صدرِ اعظم حیدر آباد دکن کے نام)

سر اکبر حیدری، صدرِ اعظم حیدر آباد دکن کے نام

’یوم اقبالؔ‘ کے موقع پر توشہ خانۀ حضور نظام کی طرف سے، جو صاحب صدر اعظم

کے ماتحت ہے ایک ہزار روپے کا 

چیک بطور تواضع وصول ہونے پر

تھا یہ اللہ کا فرماں کہ شکوہِ پرویز


دو قلندر کو کہ ہیں اس میں ملوکانہ صفات

مجھ سے فرمایا کہ لے، اور شہنشاہی کر

حُسنِ تدبیر سے دے آنی و فانی کو ثبات

مَیں تو اس بارِ امانت کو اُٹھاتا سرِ دوش

کامِ درویش میں ہر تلخ ہے مانندِ نبات

غیرتِ فقر مگر کر نہ سکی اس کو قبول

جب کہا اُس نے یہ ہے میری خدائی کی زکات!