Actions

Samjha lahoo ki boond agar tu isay to khair

From IQBAL

Revision as of 20:58, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> == سمجھا لہُو کی بوند اگر تُو اسے تو خیر == سمجھا لہُو کی بوند اگر تُو اسے تو خیر دِل آدمی...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

سمجھا لہُو کی بوند اگر تُو اسے تو خیر

سمجھا لہُو کی بوند اگر تُو اسے تو خیر

دِل آدمی کا ہے فقط اک جذبۀ بلند

گردش مہ و ستارہ کی ہے ناگوار اسے

دل آپ اپنے شام و سحَر کا ہے نقش بند

جس خاک کے ضمیر میں ہے آتشِ چنار

ممکن نہیں کہ سرد ہو وہ خاکِ ارجمند