Actions

Difference between revisions of "Rindon ko bhi maloom hain sufi ke kamalat"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> == رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات == رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات ہر چ...")
(No difference)

Revision as of 20:49, 25 May 2018

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

ہر چند کہ مشہور نہیں ان کے کرامات

خود گیری و خودداری و گلبانگِ ’اَنا الحق‘

آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات

محکوم ہو سالک تو یہی اس کا ’ہمہ اوست‘

خود مُردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!