Actions

Difference between revisions of "Puuch us Se Maqbul Hai fitrat ki Gavahi"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی''' پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی تو صاحب منزل ہ...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:08, 20 July 2018

پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی

پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی 

تو صاحب منزل ہے کہ بھٹکا ہوا راہی

کافر ہے مسلماں تو نہ شاہی نہ فقیری 

مومن ہے تو کرتا ہے فقیری میں بھی شاہی

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا 

مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

کافر ہے تو ہے تابع تقدیر مسلماں 

مومن ہے تو وہ آپ ہے تقدیر الہی

میں نے توکیا پردئہ اسرار کو بھی چاک دیرینہ ہے تیرا مرض کور نگاہی