Difference between revisions of "Puuch us Se Maqbul Hai fitrat ki Gavahi"
From IQBAL
(Created page with "<center> '''پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی''' پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی تو صاحب منزل ہ...") |
(No difference)
|
Revision as of 03:19, 26 May 2018
پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی
پوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی گواہی
تو صاحب منزل ہے کہ بھٹکا ہوا راہی
کافر ہے مسلماں تو نہ شاہی نہ فقیری
مومن ہے تو کرتا ہے فقیری میں بھی شاہی
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
کافر ہے تو ہے تابع تقدیر مسلماں
مومن ہے تو وہ آپ ہے تقدیر الہی
میں نے توکیا پردئہ اسرار کو بھی چاک دیرینہ ہے تیرا مرض کور نگاہی