Actions

Nadir Shah Afghan

From IQBAL

Revision as of 08:52, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''نادر شاہ افغان''' حضور حق سے چلا لے کے لولوئے لالا وہ ابر جس سے رگ گل ہے مثل تار نفس بہشت را...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

نادر شاہ افغان

حضور حق سے چلا لے کے لولوئے لالا وہ ابر جس سے رگ گل ہے مثل تار نفس

بہشت راہ میں دیکھا تو ہو گیا بیتاب عجب مقام ہے، جی چاہتا ہے جاوں برس

صدا بہشت سے آئی کہ منتظر ہے ترا ہرات و کابل و غزنی کا سبزئہ نورس

سرشک دیدہ نادر بہ داغ لالہ فشاں چناں کہ آتش او را دگر فرونہ نشاں!