Actions

Difference between revisions of "Nadir Shah Afghan"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''نادر شاہ افغان''' حضور حق سے چلا لے کے لولوئے لالا وہ ابر جس سے رگ گل ہے مثل تار نفس بہشت را...")
(No difference)

Revision as of 08:52, 4 June 2018

نادر شاہ افغان

حضور حق سے چلا لے کے لولوئے لالا وہ ابر جس سے رگ گل ہے مثل تار نفس

بہشت راہ میں دیکھا تو ہو گیا بیتاب عجب مقام ہے، جی چاہتا ہے جاوں برس

صدا بہشت سے آئی کہ منتظر ہے ترا ہرات و کابل و غزنی کا سبزئہ نورس

سرشک دیدہ نادر بہ داغ لالہ فشاں چناں کہ آتش او را دگر فرونہ نشاں!