Actions

Mussolini

From IQBAL

Revision as of 08:44, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''مسولینی''' ندرت فکر و عمل کیا شے ہے، ذوق انقلاب ندرت فکر و عمل کیا شے ہے، ملت کا شباب ندرت ف...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

مسولینی

ندرت فکر و عمل کیا شے ہے، ذوق انقلاب ندرت فکر و عمل کیا شے ہے، ملت کا شباب

ندرت فکر و عمل سے معجزات زندگی ندرت فکر و عمل سے سنگ خارا لعل ناب

رومتہ الکبرے! دگرگوں ہوگیا تیرا ضمیر اینکہ می بینم بہ بیدار یست یارب یا بہ خواب!

چشم پیران کہن میں زندگانی کا فروغ نوجواں تیرے ہیں سوز آرزو سے سینہ تاب

یہ محبت کی حرارت، یہ تمنا، یہ نمود فصل گل میں پھول رہ سکتے نہیں زیر حجاب

نغمہ ہائے شوق سے تیری فضا معمور ہے زخمہ ور کا منتظر تھا تیری فطرت کا رباب

فیض یہ کس کی نظر کا ہے، کرامت کس کی ہے؟ وہ کہ ہے حس کی نگہ مثل شعاع آفتاب!