Actions

Difference between revisions of "Maazool shahenshah"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> == معزول شہنشاہ == ہو مبارک اُس شہنشاہِ نِکو فرجام کو جس کی قربانی سے اسرار ملوکیّت ہیں...")
(No difference)

Revision as of 18:40, 25 May 2018

معزول شہنشاہ

ہو مبارک اُس شہنشاہِ نِکو فرجام کو

جس کی قربانی سے اسرار ملوکیّت ہیں فاش

’شاہ‘ ہے برطانوی مندر میں اک مٹّی کا بُت

جس کو کر سکتے ہیں، جب چاہیں پُجاری پاش پاش

ہے یہ مُشک آمیز افیوں ہم غلاموں کے لیے

ساحرِ انگلیس! مارا خواجۀ دیگر تراش