Actions

Difference between revisions of "Kya Ishq Aik Zindagi Mustaar ka"

From IQBAL

(Created page with "کیا عشق ایک زندگی مستعار کا کیا عشق ایک زندگی مستعار کا کیا عشق پائدار سے ناپائدار کا وہ عشق جس...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

کیا عشق ایک زندگی مستعار کا

کیا عشق ایک زندگی مستعار کا کیا عشق پائدار سے ناپائدار کا

وہ عشق جس کی شمع بجھا دے اجل کی پھونک اس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا

میری بساط کیا ہے، تب و تاب یک نفس شعلے سے بے محل ہے الجھنا شرار کا

کر پہلے مجھ کو زندگی جاوداں عطا پھر ذوق و شوق دیکھ دل بے قرار کا

کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لازوال ہو یارب، وہ درد جس کی کسک لازوال ہو!

دلوں کو مرکز مہر و وفا کر حریم کبریا سے آشنا کر

جسے نان جویں بخشی ہے تو نے اسے بازوئے حیدر بھی عطا کر