Actions

Khudi Ho ilm se muhkam to Ghairat-E-Jibreel

From IQBAL

Revision as of 08:38, 27 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<center> '''خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل''' خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل اگر ہو عشق سے محکم ت...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل

خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل 

اگر ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل

عذاب دانش حاضر سے باخبر ہوں میں 

کہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل

فریب خوردہ منزل ہے کارواں ورنہ 

زیادہ راحت منزل سے ہے نشاط رحیل

نظر نہیں تو مرے حلقہ سخن میں نہ بیٹھ 

کہ نکتہ ہائے خودی ہیں مثال تیغ اصیل

مجھے وہ درس فرنگ آج یاد آتے ہیں 

کہاں حضور کی لذت، کہاں حجاب دلیل!

اندھیری شب ہے، جدا اپنے قافلے سے ہے تو 

ترے لیے ہے مرا شعلہ نوا، قندیل

غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم 

نہایت اس کی حسین، ابتدا ہے اسمعیل