Actions

Difference between revisions of "Kho Na Ja Iss Sehar-o-Sham Mein Ae Sahib-e-Hosh !"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''کھو نہ جا اس سحروشام میں اے صاحب ہوش!''' کھو نہ جا اس سحروشام میں اے صاحب ہوش! اک جہاں اور بھی...")
(No difference)

Revision as of 16:22, 27 May 2018

کھو نہ جا اس سحروشام میں اے صاحب ہوش!

کھو نہ جا اس سحروشام میں اے صاحب ہوش! اک جہاں اور بھی ہے جس میں نہ فردا ہے نہ دوش

کس کو معلوم ہے ہنگامہ فردا کا مقام مسجد و مکتب و میخانہ ہیں مدت سے خموش

میں نے پایا ہے اسے اشک سحر گاہی میں جس در ناب سے خالی ہے صدف کی آغوش

نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ بھی نہیں چہرہ روشن ہو تو کیا حاجت گلگونہ فروش!

صاحب ساز کو لازم ہے کہ غافل نہ رہے گاہے گاہے غلط آہنگ بھی ہوتا ہے سروش