Actions

Difference between revisions of "Judaii"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''جدائی''' سورج بنتا ہے تار زر سے دنیا کے لیے ردائے نوری عالم ہے خموش و مست گویا ہر شے کو نص...")
(No difference)

Revision as of 09:01, 4 June 2018

جدائی

سورج بنتا ہے تار زر سے 

دنیا کے لیے ردائے نوری

عالم ہے خموش و مست گویا 

ہر شے کو نصیب ہے حضوری

دریا، کہسار، چاند تارے 

کیا جانیں فراق و ناصبوری

شایاں ہے مجھے غم جدائی 

یہ خاک ہے محرم جدائی