Actions

Iqbal ki Taweel Nazamain: Tauzihi-o-Tanqeedi Mutala

From IQBAL

Revision as of 16:08, 9 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with "علامّہ اقبال کی [طویل]نظمیں… سب کی سب شاعرانہ محاسن سے مالا مال ہیں ۔ لیکن بعض نظمیں جو دوسری نظم...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

علامّہ اقبال کی [طویل]نظمیں… سب کی سب شاعرانہ محاسن سے مالا مال ہیں ۔ لیکن بعض نظمیں جو دوسری نظموں کے مقابلے میں قدرے طویل بھی ہیں ، خاص اہمیت بھی رکھتی ہیں ۔ ان نظموں میں بھی ’’ شکوہ‘‘ ’’جوابِ شکوہ‘‘ ’’ والدہ مرحومہ کی یاد میں‘‘ ’’ شمع اور شاعر’’ خضر ِ راہ‘‘ ’’ طلوعِ اسلام‘‘ ’’ ذوق و شوق‘‘ ’’مسجد قرطبہ‘‘’’ ساقی نامہ‘‘ اور ’’ابلیس کی مجلس شوریٰ ‘‘ خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی حیثیت اقبال کے جسدِ شعری میں دل کی سی ہے ۔اور ان کے فکر و فن کی جملہ لطافتیں ان میں اس طرح یکجا ہوگئی ہیں کہ اقبال کا قاری اگر ان کے بقیہ اردو کلام سے بے نیاز بھی گزر جائے تو بھی ان نظموں کے ذریعے اقبال کی عظمتِ شاعرانہ کا پورا اندازہ لگاسکتا ہے۔ ‘‘ ڈاکٹر فرمان فتح پوری