Actions

Difference between revisions of "Her Cheez hai Mehew-E-khudNumai"

From IQBAL

(Created page with " ہر چیز ہے محو خود نمائی ہر چیز ہے محو خود نمائی ہر ذرہ شہید کبریائی بے ذوق نمود زندگی، موت تعمی...")
(No difference)

Revision as of 06:03, 27 May 2018

ہر چیز ہے محو خود نمائی

ہر چیز ہے محو خود نمائی ہر ذرہ شہید کبریائی بے ذوق نمود زندگی، موت تعمیر خودی میں ہے خدائی رائی زور خودی سے پربت پربت ضعف خودی سے رائی تارے آوارہ و کم آمیز تقدیر وجود ہے جدائی یہ پچھلے پہر کا زرد رو چاند بے راز و نیاز آشنائی تیری قندیل ہے ترا دل تو آپ ہے اپنی روشنائی اک تو ہے کہ حق ہے اس جہاں میں باقی ہے نمود سیمیائی ہیں عقدہ کشا یہ خار صحرا کم کر گلہ برہنہ پائی