Actions

Difference between revisions of "Hazrat-e-insaan"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> == حضرتِ انسان == جہاں میں دانش و بینش کی ہے کس درجہ ارزانی کوئی شے چھُپ نہیں سکتی کہ یہ عا...")
(No difference)

Revision as of 23:34, 25 May 2018

حضرتِ انسان

جہاں میں دانش و بینش کی ہے کس درجہ ارزانی

کوئی شے چھُپ نہیں سکتی کہ یہ عالَم ہے نورانی

کوئی دیکھے تو ہے باریک فطرت کا حجاب اتنا

نمایاں ہیں فرشتوں کے تبسّم ہائے پِنہانی

یہ دنیا دعوتِ دیدار ہے فرزندِ آدم کو

کہ ہر مستور کو بخشا گیا ہے ذوقِ عُریانی

یہی فرزندِ آدم ہے کہ جس کے اشکِ خُونیں سے

کِیا ہے حضرتِ یزداں نے دریاؤں کو طوفانی

فلک کو کیا خبر یہ خاکداں کس کا نشیمن ہے

غرض انجم سے ہے کس کے شبستاں کی نگہبانی

اگر مقصودِ کُل مَیں ہُوں تو مجھ سے ماورا کیا ہے

مرے ہنگامہ ہائے نَو بہ نَو کی انتہا کیا ہے