Actions

Difference between revisions of "Har Ek Maqam Se Agay Guzar Gya Mah-e-Nau"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نو''' ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نو کمال کس کو میسر ہuوا ہے بے...")
(No difference)

Revision as of 16:18, 27 May 2018

ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نو

ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نو کمال کس کو میسر ہuوا ہے بے تگ و دو

نفس کے زور سے وہ غنچہ وا ہوا بھی تو کیا جسے نصیب نہیں آفتاب کا پرتو

نگاہ پاک ہے تیری تو پاک ہے دل بھی کہ دل کو حق نے کیا ہے نگاہ کا پیرو

پنپ سکا نہ خیاباں میں لالہ دل سوز کہ ساز گار نہیں یہ جہان گندم و جو

رہے نہ ایبک و غوری کے معرکے باقی ہمیشہ تازہ و شیریں ہے نغمہ خسرو