Difference between revisions of "Hamdardi"
From IQBAL
Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "==ہمدردی== ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا<br> بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا<br> کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی<br> اڑنے چ...") |
(No difference)
|
Revision as of 10:12, 24 May 2018
ہمدردی
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں دن گزارا
پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا
سن کر بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا
حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا
کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے