Actions

Hajat Nahin Ae Khitta'ay Gul Sharah-O-Bayan Ki

From IQBAL

Revision as of 17:46, 26 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (حاجت نہيں اے خطہ گل شرح و بياں کي)

حاجت نہيں اے خطہ گل شرح و بياں کي

حاجت نہيں اے خطہ گل شرح و بياں کي

تصوير ہمارے دل پر خوں کي ہے لالہ

تقدير ہے اک نام مکافات عمل کا

ديتے ہيں يہ پيغام خدايان ہمالہ

سرما کي ہواؤں ميں ہے عرياں بدن اس کا

ديتا ہے ہنر جس کا اميروں کو دوشالہ

اميد نہ رکھ دولت دنيا سے وفا کي

رم اس کي طبيعت ميں ہے مانند غزالہ