Actions

Difference between revisions of "Hai yaad mujhe nukta-e-salman-e-KHush-ahang"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ''' ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ دنیا نہیں مردان جفاکش ک...")
(No difference)

Revision as of 16:37, 27 May 2018

ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ

ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ

چیتے کا جگر چاہیے، شاہیں کا تجسس جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ

کر بلبل و طاوس کی تقلید سے توبہ بلبل فقط آواز ہے، طاوس فقط رنگ!