Actions

Ghareeb-e-shehar hun mein sun to le meri fariyaad

From IQBAL

Revision as of 09:07, 26 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> == غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد == غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد کہ ت...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد

غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد

کہ تیرے سینے میں بھی ہوں قیامتیں آباد

مری نوائے غم آلود ہے متاعِ عزیز

جہاں میں عام نہیں دولتِ دلِ ناشاد

گلہ ہے مجھ کو زمانے کی کور ذوقی سے

سمجھتا ہے مری محنت کو محنت فرہاد

“٭صدائے تیشہ کہ بر سنگ میخورد دگر است

خبر بگیر کہ آوازِ تیشہ و جگر است” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭:صدائے تیشہ الخ یہ شعر مرزاجانجاناں مظہر علیہ الرحمتہ کے مشہور بیاض خریطۀ جواہر، میں ہے