Actions

Difference between revisions of "Ghareeb-e-shehar hun mein sun to le meri fariyaad"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> == غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد == غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد کہ ت...")
(No difference)

Revision as of 09:07, 26 May 2018

غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد

غریبِ شہر ہوں مَیں، سُن تو لے مری فریاد

کہ تیرے سینے میں بھی ہوں قیامتیں آباد

مری نوائے غم آلود ہے متاعِ عزیز

جہاں میں عام نہیں دولتِ دلِ ناشاد

گلہ ہے مجھ کو زمانے کی کور ذوقی سے

سمجھتا ہے مری محنت کو محنت فرہاد

“٭صدائے تیشہ کہ بر سنگ میخورد دگر است

خبر بگیر کہ آوازِ تیشہ و جگر است” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭:صدائے تیشہ الخ یہ شعر مرزاجانجاناں مظہر علیہ الرحمتہ کے مشہور بیاض خریطۀ جواہر، میں ہے