Actions

Difference between revisions of "Dusra musher"

From IQBAL

(Created page with " دُوسرا مُشیر خیر ہے سُلطانیِ جمہور کا غوغا کہ شر تُو جہاں کے تازہ فِتنوں سے نہیں ہے با خبر! ہُوں،...")
 
(No difference)

Latest revision as of 17:40, 24 May 2018

دُوسرا مُشیر

خیر ہے سُلطانیِ جمہور کا غوغا کہ شر تُو جہاں کے تازہ فِتنوں سے نہیں ہے با خبر! ہُوں، مگر میری جہاں بینی بتاتی ہے مجھے جو ملوکیّت کا اک پردہ ہو، کیا اُس سے خطر! ہم نے خود شاہی کو پہنایا ہے جمہُوری لباس جب ذرا آدم ہُوا ہے خود شناس و خود نگر کاروبارِ شہریاری کی حقیقت اور ہے یہ وجودِ مِیر و سُلطاں پر نہیں ہے منحصَر مجلسِ ملّت ہو یا پرویز کا دربار ہو ہے وہ سُلطاں، غیر کی کھیتی پہ ہو جس کی نظر تُو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہُوری نظام چہرہ روشن، اندرُوں چنگیز سے تاریک تر