Difference between revisions of "Dua (Masjid-e-Qurtuba Mein Likhi Gyi)"
From IQBAL
(Blanked the page) (Tag: Blanking) |
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid) (Tag: Rollback) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
+ | <Center> | ||
+ | '''دعا''' | ||
+ | مسجد قرطبہ ميں لکھي گئي | ||
+ | |||
+ | ہے یہی میری نماز، ہے یہی میرا وضو | ||
+ | میری نواوں میں ہے میرے جگر کا لہو | ||
+ | |||
+ | صحبت اہل صفا، نور و حضور و سرور | ||
+ | سر خوش و پرسوز ہے لالہ لب آبجو | ||
+ | |||
+ | راہ محبت میں ہے کون کسی کا رفیق | ||
+ | ساتھ مرے رہ گئی ایک مری آرزو | ||
+ | |||
+ | میرا نشیمن نہیں درگہ میر و وزیر | ||
+ | میرا نشیمن بھی تو، شاخ نشیمن بھی تو | ||
+ | |||
+ | تجھ سے گریباں مرا مطلع صبح نشور | ||
+ | تجھ سے مرے سینے میں آتش 'اللہ ھو' | ||
+ | |||
+ | تجھ سے مری زندگی سوز و تب و درد و داغ | ||
+ | تو ہی مری آرزو، تو ہی مری جستجو | ||
+ | |||
+ | پاس اگر تو نہیں، شہر ہے ویراں تمام | ||
+ | تو ہے تو آباد ہیں اجڑے ہوئے کاخ و کو | ||
+ | |||
+ | پھر وہ شراب کہن مجھ کو عطا کہ میں | ||
+ | ڈھونڈ رہا ہوں اسے توڑ کے جام و سبو | ||
+ | |||
+ | چشم کرم ساقیا! دیر سے ہیں منتظر | ||
+ | جلوتیوں کے سبو، خلوتیوں کے کدو | ||
+ | |||
+ | تیری خدائی سے ہے میرے جنوں کو گلہ | ||
+ | اپنے لیے لامکاں، میرے لیے چار سو! | ||
+ | |||
+ | فلسفہ و شعر کی اور حقیقت ہے کیا | ||
+ | حرف تمنا، جسے کہہ نہ سکیں رو برو | ||
+ | |||
+ | </Center> |
Latest revision as of 01:07, 20 July 2018
دعا
مسجد قرطبہ ميں لکھي گئي
ہے یہی میری نماز، ہے یہی میرا وضو میری نواوں میں ہے میرے جگر کا لہو
صحبت اہل صفا، نور و حضور و سرور سر خوش و پرسوز ہے لالہ لب آبجو
راہ محبت میں ہے کون کسی کا رفیق ساتھ مرے رہ گئی ایک مری آرزو
میرا نشیمن نہیں درگہ میر و وزیر میرا نشیمن بھی تو، شاخ نشیمن بھی تو
تجھ سے گریباں مرا مطلع صبح نشور تجھ سے مرے سینے میں آتش 'اللہ ھو'
تجھ سے مری زندگی سوز و تب و درد و داغ تو ہی مری آرزو، تو ہی مری جستجو
پاس اگر تو نہیں، شہر ہے ویراں تمام تو ہے تو آباد ہیں اجڑے ہوئے کاخ و کو
پھر وہ شراب کہن مجھ کو عطا کہ میں ڈھونڈ رہا ہوں اسے توڑ کے جام و سبو
چشم کرم ساقیا! دیر سے ہیں منتظر جلوتیوں کے سبو، خلوتیوں کے کدو
تیری خدائی سے ہے میرے جنوں کو گلہ اپنے لیے لامکاں، میرے لیے چار سو!
فلسفہ و شعر کی اور حقیقت ہے کیا حرف تمنا، جسے کہہ نہ سکیں رو برو