Difference between revisions of "Aaj woh kashmir hai mehkoom-o-majboor-o-faqeer"
From IQBAL
(Created page with "<div dir="rtl"> == آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر == آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر کل جسے اہلِ ن...") |
(No difference)
|
Revision as of 19:34, 25 May 2018
آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
کل جسے اہلِ نظر کہتے تھے ایرانِ صغیر
سینۀ افلاک سے اُٹھتی ہے آہِ سوز ناک
مردِ حق ہوتا ہے جب مرعوبِ سُلطان و امیر
کہہ رہا ہے داستاں بیدردیِ ایّام کی
کوہ کے دامن میں وہ غم خانۀ دہقانِ پیر
آہ! یہ قومِ نجیب و چرب دست و تر دماغ
ہے کہاں روزِ مکافات اے خُدائے دیر گیر؟