Actions

Difference between revisions of "17th February, 1937"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> ==۱۷۔ فروری ۱۹۳۸ء== محترم جناح صاحب آپ کی گشتی چٹھی نمبر ۵۶۶ مورخہ ۱۲ فروری ۱۹۳۸ء کے جواب...")
 
(۱۷۔ فروری ۱۹۳۸ء)
(Tag: Replaced)
 
Line 1: Line 1:
 
<div dir="rtl">
 
<div dir="rtl">
==۱۷۔ فروری ۱۹۳۸ء==
 
 
محترم جناح صاحب
 
آپ کی گشتی چٹھی نمبر ۵۶۶ مورخہ ۱۲ فروری ۱۹۳۸ء کے جواب میں ڈاکٹر سر محمد اقبا ل نے مجھے یہ تحریر کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔
 
(۱)… مذکورہ بالا چٹھی میں آپ نے جو ہدایات دی ہیں انہیںعملی جامہ پہنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 
(۲)… جہاں تک لیگ کے اجلاس خصوصی کا سوال ہے معلوم ہوتا ہے کہ آپ یہ اجلاس لیگ کے نئے آئین کے مطابق کر رہے ہیں۔ مگر آپ کو اس امر کا پورا احساس ہوگا کہ اس خالص اجلاس میںجو مسئلہ زیر بحث آئے گا کہ وہ بے حد اہم ہے اور تمام مسلمانان ہند پر بالعموم اور مسلمانان پنجاب پر بالخصوص اثر انداز ہو گا۔
 
یہ امر اس بات کا متقاضی ہے کہ کھلے اجلاس میں اہل بصیرت مسلمانوں کی بڑی سے بڑی اکثریت ا س پر بحث کرے۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے آئین کی روسے پنجاب سے ۳۶۰ سے زیادہ مسلمان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔ اور وہ بھی اس صورت میں کہ یہ تمام ممبروہاں پہنچ جائیں۔ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ دوسرے صوبوں کے مسلمانوں کے احساسات بھی پنجاب کے مسلمانوں کے احساساات کی طرح شدت سے مجروح ہوئے ہیں یا نہیں۔ لیکن اگر لیگ سول نافرمانی کا فیصلہ کرے تومناسب یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس فیصلہ کا انحصار ان لوگوں پر رکھا جائے جن پر اس تحریک کو کامیابی کے ساتھ چلانے کا بوجھ ڈالا جائے گا۔
 
آپ جانتے ہیں کہ آئین جدید کی رو سے یہ امر ممکن نہیںاس لیے ہماری تجویز یہ ہے کہ خاص اجلاس پرانے آئین ہی کے ماتحت ۳۱ مارچ ۱۹۳۸ء سے پہلے منعقد کر لیا جائے۔ کیونکہ پرانے آئین کی رو سے ہر مسلان ایک روپیہ ادا کر کے بحث میں حصہ لے سکتا ہے۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ ۳۱ مارچ بہت قریب ہے تو پھر ہماری یہ تجویز ہے کہ آپ نئے آئین کے نفاذ کو خاص اجلاس تک ملتوی کر دیں اور یہ اجلاس ۳۱ مارچ کے بعد مناسب تاریخوں میں منعقد کر لیاجائے۔ اگر یہ دونوں چیزیں آپ کو منظور نہ ہوں تو پھر ہماری درخواست ہے کہ آپ خاص اجلاس کی بجائے ہندوستانی مسلمانوں کو ایک خاص کانفرنس منعقد کریں جس میں ہر بالغ مسلمان کو شامل ہونے کی اجازت ہو۔ ظاہر ہے کہ یہ کانفرنس بھی لیگ کے زیر اہتمام اور آپ ہی کے زیر صدارت منعقد ہو گی۔
 
آپ کا مخلص
 
غلام رسول
 
آنریری سیکرٹری پنجاب پراونشل مسلم لیگ
 
(برائے ڈاکٹر سر محمد اقبال) ۱؎
 
۱؎  ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی ۔ کتاب مذکور ص ۶۰۸۔۶۰۹
 
</div>
 

Latest revision as of 22:10, 11 July 2018